وفاقی آئینی عدالت کا فیصلہ، پی بی 21 سے صالح بھوتانی کامیاب قرار

فاقی آئینی عدالت نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 21 سے متعلق انتخابی عذرداری پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے امیدوار صالح بھوتانی کو کامیاب قرار دے دیا ہے۔

عدالت نے انتخابی عذرداری کی درخواست منظور کرتے ہوئے حلقہ پی بی 21 کے نتائج کے حوالے سے صالح بھوتانی کی کامیابی کو برقرار رکھا۔

یہ فیصلہ چیف جسٹس امین الدین کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے سنایا، جس نے اس کیس کا فیصلہ 29 جنوری کو محفوظ کیا تھا۔

واضح رہے کہ اس حلقے میں پیپلز پارٹی کے امیدوار علی حسن زہری کی جانب سے دوبارہ گنتی کی درخواست دائر کی گئی تھی،

جس پر الیکشن کمیشن نے حکم جاری کیا تھا۔ تاہم صالح بھوتانی نے الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کو وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کر رکھا تھا۔عدالت کے حالیہ فیصلے کے بعد حلقہ پی بی 21 کے انتخابی نتائج سے متعلق قانونی تنازع ختم ہو گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔