پشاور: وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی نے ضلع کرم میں آپریشن متاثرین کے لیے امدادی رقم ایک لاکھ 10 ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ 30 ہزار روپے کرنے کا اعلان کر دیا۔
وسطی کرم سے نقل مکانی کرنے والے متاثرین کیمپ کے دورے کے دوران خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ حکومت خیبر پختون خوا متاثرین کی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے، میری کوشش ہے کہ تمام متاثرین جلد سے جلد اپنے اپنے علاقوں کو واپس چلے جائیں۔ کیمپ کے اندر متاثرین کو تمام سہولتیں دی جائیں گی، وسطی کرم متاثرین کو وادی تیراہ کے متاثرین کی طرح ریلیف پیکیج دیا جائے گا، ضلع خیبر کی طرح کرم میں بھی جلد از جلد بڑا جرگہ بلایا جائے گا۔
سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ میزبان گھروں میں مقیم بے گھر افراد کو بھی امدادی پیکیج فراہم کیا جائے گا۔ہمیں مہذب قوموں کی طرح باہمی اور فرقہ وارانہ اختلافات بھلا کر ترقی پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos