فوٹو آئی ایس پی آر
فوٹو آئی ایس پی آر

کسی بھی دہشت گرد اور سہولت کار کو نہیں چھوڑا جائے گا ، فیلڈ مارشل

آئی ایس پی آر کے مطابق اِس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھاکسی بھی دہشت گرد یا اس کے سہولت کار کو معاف نہیں کیا جائے گا اور تمام عناصر سے قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔تشدد اور دہشت گردی کو کسی بھی بہانے جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔

انہوں نے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت، جرات اور قربانیوں کو سراہا۔

بعد ازاں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (CMH) کوئٹہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کے زخمی جوانوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے مادرِ وطن کو غیر ملکی سرپرستی میں چلنے والے دہشت گردوں سے بچانے کے لیے جوانوں کے بلند حوصلے، بہادری اور ثابت قدمی کی تعریف کی۔قبل ازیں، آمد پر کمانڈر کوئٹہ کور نے فیلڈ مارشل کا استقبال کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔