کشمیر کی محبت ہر پاکستانی کے دل میں خون کی طرح دوڑتی ہے،مریم نواز

 

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ کشمیر کی محبت ہر پاکستانی کے دل میں خون کی طرح دوڑتی ہے اور جانوں کا نذرانہ دے کر حقِ خودارادیت کی شمع روشن رکھنے والے کشمیری شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہیں۔

یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر جاری پیغام میں مریم نواز شریف نے کہا کہ سات دہائیوں سے بھارتی سفاکیت کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے والے کشمیری عوام کو سلام پیش کرتی ہوں، جبکہ بھارتی مظالم نے وادیٔ کشمیر کو قید خانہ بنا دیا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری، خصوصاً اقوام متحدہ اور دیگر اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف اپنا قانونی کردار ادا کریں۔

وزیرِاعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل خطے میں دیرپا امن کے لیے ناگزیر ہے، مظلوم کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور پاکستان ان کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت ہر حال میں جاری رکھے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔