کوئٹہ سے پشاور جعفر ایکسپریس 5 روز بعد بحال

محکمہ ریلویز نے کوئٹہ سے پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس کو پانچ روز کے وقفے کے بعد بحال کر دیا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق اسی دوران چمن کے لیے پیسنجر ٹرین بھی بحال کی گئی ہے اور ٹرین روانہ ہو چکی ہے۔ تاہم کراچی سے کوئٹہ کے لیے بولان میل 12 فروری تک منسوخ رہے گی۔

بلوچستان میں بد امنی کے واقعات کے باعث اندورن ملک ٹرین سروس 31 جنوری سے معطل تھی، جس کے بعد بحالی کا فیصلہ کیا گیا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔