سربراہ جے یو آئی، مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے کشمیری عوام کے خون اور ناموس کو اپنی سیاست کے لیے استعمال کیا ہے۔ انہوں نے 5 فروری کو ظلم کے خلاف جدوجہد، حق کی حمایت اور آزادی کی تحریک کے دن کے طور پر یاد کیا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیر کے لیے ابھی تک مؤثر اقدامات نہیں کر سکی، اور بھارت کا منفی رویہ اور ہٹ دھرمی اس میں رکاوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1948 اور 1949 کی قراردادوں پر عمل درآمد کے لیے سات دہائیوں میں کوئی ٹھوس اقدام نہیں کیا گیا، اور عالمی برادری کو بھارت کے کشمیری عوام پر غاصبانہ تسلط کا نوٹس لینا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر کے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور بھارت کے مظالم تاریخ کا سیاہ ترین باب ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی مظالم پر خاموشی نہ اختیار کریں اور کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت کریں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos