سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بسنت فیسٹیول کے دوران شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے بچوں اور ماحول کے تحفظ کا خاص خیال رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ موٹر بائیک پر پابندی ہوگی اور شہری کم سے کم گاڑیوں کو سڑکوں پر لائیں۔ فری حکومتی ٹرانسپورٹ کے استعمال سے آلودگی میں کمی لائی جا سکتی ہے۔
مریم اورنگزیب نے بتایا کہ جدید ٹیکنالوجی اور سائنسی ڈیٹا کی بنیاد پر سموگ کی صورتحال میں واضح بہتری آئی ہے۔ اے آئی بیسڈ مانیٹرنگ اور جی ایس میپنگ کے ذریعے آلودگی پر مؤثر کنٹرول کیا جا رہا ہے۔ لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 173 ریکارڈ کیا گیا، جو حکومتی اقدامات اور عوامی تعاون کی وجہ سے ممکن ہوا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومتی سیاسی عزم اور عوامی تعاون سے ماحولیاتی صورتحال بہتر ہوئی ہے، اور صنعتی چمنیوں کی 24 گھنٹے نگرانی کی جا رہی ہے۔ سموگ کنٹرول روم فعال ہے اور ڈرونز و سی سی ٹی وی کے ذریعے مانیٹرنگ جاری ہے۔ بھٹوں، صنعتی یونٹس اور گاڑیوں کے اخراج پر زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ ہے، اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کا ہدف پورا سال بہتر AQI برقرار رکھنا ہے اور بزرگوں و بیمار شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos