مزمل اسلم۔ فائل فوٹو

وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے درمیان ملاقات میں تنائو رہا،مشیر خزانہ خیبرپختونخوا

پشاور: مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ملاقات کے دوران ایک دوسرے سے شکوے کیے گئے، ملاقات ایک گھنٹے پر مشتمل تھی اور کافی تناؤ والی رہی۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملاقات میں 95 فیصد بات چیت صوبے کے مسائل پر ہوئی جبکہ 5 فیصد سیاسی امور پر مرکوز رہی، وزیراعظم نے پورے تحمل کے ساتھ بات سنی اور وزیراعلیٰ نے مالی مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی نیشنل ایشوز پر میٹنگ میں عدم شرکت پر تنقید کی، جس پر وزیراعلیٰ نے جواب دیا کہ وہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہونے کی وجہ سے شامل نہیں ہو سکے۔

مزمل اسلم نے کہا کہ وفاق کے خیبرپختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں والے سلوک کے تاثر کو وزیراعظم نے غلط کہا، احسن اقبال اور وزیر خزانہ کو ہدایت کی کہ صوبے کے معاملات ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔