فائل فوٹو
فائل فوٹو

بلوچستان حکومت نے لیویز فورس کو پولیس میں ضم کر دیا، نوٹیفیکیشن جاری

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا

نجی ٹی وی کے مطابق بلوچستان حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے بلوچستان لیویز فورس کے تمام زونل ڈائریکٹوریٹس، کوئیک ریسپانس فورس اور اسپیشل سوشل اکنامک پروٹیکشن یونٹ کو بلوچستان پولیس میں ضم کر دیا۔

حکومتِ بلوچستان نے صوبے میں امن و امان کے انتظامی ڈھانچے میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے بلوچستان لیویز فورس کو بلوچستان پولیس میں ضم کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

ہوم ڈیپارٹمنٹ (پولیس سیکشن) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان لیویز فورس کے تمام زونل ڈائریکٹوریٹس، کوئیک ریسپانس فورس (QRF) اور اسپیشل سوشل اکنامک پروٹیکشن یونٹ (SSEPU) سمیت تمام عملہ، اثاثہ جات، ادارہ جاتی ڈھانچہ اور آپریشنل ذمہ داریاں فوری طور پر بلوچستان پولیس میں منتقل کر دی گئی ہیں۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ لیویز فورس کے تمام یونیفارم اور نان یونیفارم اہلکار اپنی ملازمت برقرار رکھیں گے اور انہیں بلوچستان پولیس کے مساوی رینکس، تنخواہیں، الاؤنس اور مراعات دی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔