فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی: خیابان اتحاد روڈ پرایڈورٹائزمنٹ اسکرینز غیر اخلاقی مواد نشر کردیا گیا،تحقیقات شروع

کراچی:شہر قائد  میں  ڈی ایچ اے خیابان اتحاد روڈ پر نامعلوم ہیکرز نے ایڈورٹائزمنٹ اسکرینز ہیک کرکے غیر اخلاقی مواد نشر کردیا۔
تفصیل کے مطابق ڈی ایچ اے خیابانِ اتحاد عبدالستار ایونیو پر نصب ایڈورٹائزمنٹ اسکرینز کو نامعلوم افراد نے ہیک کرکے چند لمحوں کیلئے  غیر اخلاقی مواد نشر کیا۔حکام کے مطابق احتیاطی تدابیر کے تحت ڈی ایچ اے کی اہم شاہراہوں کے علاوہ شاہراہِ فیصل اور کارساز روڈ پر نصب متعدد ڈیجیٹل ایڈورٹائزمنٹ اسکرینز کو بھی عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔

این سی سی آئی اے اور سائبر کرائم یونٹ نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور حکام کا کہنا ہے کہ اسکرینز کو ہیک کرنے میں ملوث عناصر کی نشاندہی کے لئے  تکنیکی شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔