فوٹو آئی ایس پی آر
فوٹو آئی ایس پی آر

کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق آزادی کی صبح جلدی طلوع ہوگی، فیلڈ مارشل

فوٹو آئی ایس پی آر
فوٹو آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے مطابق معززین اور سابق فوجیوں  سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بھارتی مظالم، انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں اور ہندوتوا کے زیرِ اثر زیادتیاں کشمیری عوام کی جائز جدوجہد اور امنگوں کو دبانے میں ناکام رہی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کشمیریوں کے مقصدِ آزادی کے لیے پاکستان کی پختہ حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ کشمیر جلد ہی کشمیری عوام کی مرضی اور تقدیر کے مطابق آزادی کی سحر دیکھے گا۔ انہوں نے مزید اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے، تمام متعلقہ عالمی فورمز پر مسئلہ کشمیر کو اس وقت تک اجاگر کرتا رہے گا جب تک اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اس تنازع کا منصفانہ حل نہیں نکل آتا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مشکل آپریشنل حالات کے باوجود کشمیر میں تعینات افسران اور جوانوں کے غیر متزلزل عزم، بلند حوصلے، پیشہ ورانہ مہارت اور جنگی تیاریوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کسی بھی دشمنانہ اشتعال انگیزی کو مؤثر طریقے سے روکنے اور اس کا فیصلہ کن جواب دینے کے لیے تمام شعبوں میں اعلیٰ ترین آپریشنل تیاری، چوکسی اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

فوٹو آئی ایس پی آر
فوٹو آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ایک فارورڈ پوسٹ کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے فرنٹ لائن پر تعینات جوانوں سے ملاقات کی۔ دورے کے دوران انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ جارحیت کے کسی بھی اقدام کا فوری اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ مسلح افواج بدلتے ہوئے سیکیورٹی ماحول میں روایتی اور ہائبرڈ دونوں طرح کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

قبل ازیں، مظفرآباد آمد پر کمانڈر راولپنڈی کور نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔