فائل فوٹو
فائل فوٹو

قاسم خان سوری نے کیا ناسا میں ڈائریکٹر لگنا تھا؟عابد شیر علی

لاہور : لیگی رہنما عابد شیر علی کا کہنا ہے امریکا کو امکانات کا جہاں کہا جاتا ہے ، جہاں کوئی بھی اپنی قابلیت کے حساب سے نہ صرف ترقی کر سکتا ہے بلکہ کسی کو بھی ترقی میں پیچھے چھوڑ سکتا ہے۔

اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا یوتھیوں نے کئی روز سے رونا ڈال رکھا ہے کہ قاسم خان سوری امریکا میں اوبر چلا کے گزارا کر رہے ہیں، جناب اس نے اوبر نہیں چلانی تھی تو کیا ناسا میں ڈائریکٹر لگ جانا تھا؟

گزارش ہے کہ یہ ڈوب مرنے کا مقام ہے کہ جس شخص کی کل حیثیت اوبر چلانے والے ڈرائیور کی تھی اسے میرٹ کے دعوے کرنے والوں نے پاکستان کی قومی اسمبلی جو کہ قانون ساز اسمبلی ہوتی ہے ،کا ڈپٹی اسپیکر بنا دیا تھا  اور پھر اس اوبر ڈرائیور نے پاکستان کا آئین توڑ کے اپنی قابلیت کا اظہار بھی کر دیا تھا۔ پی ٹی آئی میں میرٹ صرف نک دا کوکا پر اچھا ڈانس ہوتا ہے۔

 امریکا میں اوبر ڈرائیونگ کر کے اپنا گزارا کر رہاہوں، سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری

پاکستان کے سابق ڈپٹی اسپیکر اور پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما قاسم خان سوری کا کہنا ہے مالی مشکلات کی وجہ سے وہ اب امریکا میں اوبر ڈرائیونگ کر کے اپنا گزارا کر رہے ہیں۔ ہمیشہ ایمانداری کو ترجیح دی اور اب بھی عمران خان کے نظریے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔

قاسم خان سوری نے گفتگو میں کہا کہ وہ مالی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں اور کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ انہیں اوبر جیسا کام کرنا پڑے گا۔ میں نے چوری کی راہ اختیار کرنے کی بجائے ایمانداری کو منتخب کیا۔

انہوں نے اپنے سیاسی مؤقف پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اب بھی تحریک انصاف کے نظریے کے ساتھ کھڑے ہیں اور پاکستان میں انصاف اور سیاسی حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں، خاص طور پر عمران خان اور ان کے خاندان کے قانونی مسائل کے حوالے سے۔

انہوں نے بتایا کہ 2018 سے پہلے وہ کوئٹہ میں اپنے گھر پر اعلی سیاسی شخصیات جیسے عمران خان اور ڈاکٹر عارف علوی کو بھی مہمان بنایا کرتے تھے، اور خود کو ایک درمیانے طبقے کا پاکستانی قرار دیا جو عزت کے ساتھ اور ایمانداری سے زندگی گزارتا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔