لاہور: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم نے پنجاب حکومت کی جانب سے بسنت کی تعطیلات کے باوجود صوبے بھر کی عدالتیں کھلی رکھنے کا حکم دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے 6 اور 7 فروری کو بسنت کے تہوار کے موقع پر صوبہ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر رکھا ہے۔ نوٹیفکیشن کے بعد لاہور ہائیکورٹ کی انتظامیہ نے چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کو تجویز پیش کی تھی کہ ان دو دنوں میں عدالتیں بند رکھی جائیں۔
چیف جسٹس نے انتظامیہ کی اس تجویز کو مسترد کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ سمیت پنجاب کی تمام ماتحت عدالتیں مقررہ دنوں میں کھلی رہیں گی اور کیسز کی سماعت معمول کے مطابق جاری رہے گی۔
چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے کہا کہ 6 اور 7 فروری کو لاہور ہائیکورٹ میں معمول کے مطابق کیسز کی سماعت ہوگی۔ اس فیصلے کا مقصد عدالتی کام میں تسلسل برقرار رکھنا اور سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos