فائل فوٹو
فائل فوٹو

عمران خان کو طبی سہولیات نہ دینا میڈیکل ٹیررازم ہے ، سہیل آفریدی

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا بانی پی ٹی آئی عمران خان کو طبی سہولیات کی عدم فراہمی پر اظہارِ تشویش، کہا آج پاکستان کے حالات بہت تشویشناک ہیں۔عمران خان کی صحت کو پوری قوم فکر مند ہے، جبکہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ناانصافی سے قید میں رکھا گیا ہے اور بہنوں کو ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

پارلیمانی پارٹی کےاجلاس سے خطاب میں کہا کہ ہر منگل کو اڈیالہ جیل کے باہر بہنوں پر کیمیکل والا پانی پھینکا جاتا ہے جو ظلم کی انتہا ہے۔ ہم پی ٹی آئی کے کارکنوں کی حیثیت سے علیمہ خان اور ان کی قربانیوں کو تسلیم کرتے ہیں اور عمران خان کی بہنوں کو اپنے سروں کا تاج سمجھتے ہیں۔ ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

سہیل آفریدی نے مزید کہا سابق وزیر اعظم اور ایک جماعت کے سربراہ کو جیل میں رکھا گیا ہے، جیل میں ان کی آنکھ کا آپریشن ذاتی معالج کے بغیر کیا گیا، ایسی جگہ جہاں ان کا خاندان اور ڈاکٹر موجود نہیں تھے۔ عمران خان کے ساتھ یہ میڈیکل ٹیرارزم ہے۔

انہوں نے کہا پاکستانیوں آپ نے اعتماد اور حوصلہ رکھنا ہے،ہم مسلسل اس جدوجہد میں لگے ہیں کہ خان صاحب کی رہائی ہو،بانی پی ٹی آئی نے اسٹریٹ موومنٹ کی ذمہ داری مجھے دی تو میں نکل پڑا،پاکستان تحریک انصاف اپنے اس مومنٹم کو بڑھائے گا،گھروں سے سوشل میڈیا پر احتجاج کرنا ہے،ہم سب نے مل کر ان لوگوں کو شکست دینی ہے جنہوں نے پاکستان کو یرغمال بنایا ہوا ہے،جنہوں نے پاکستان کے تمام اداروں کو یرغمال بنایا ہے ان سے جنگ جیتنی ہے،صبح سے شام تک 8 فروری کو احتجاجاً گھروں میں رہنا ہے،شام کے بعد پورے پاکستان میں ریلیاں نکالنی ہیں،دن کو گھروں میں رہ کر احتجاج ہو گا اور شام کو گھروں سے باہر سڑکوں پر احتجاج ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔