ایبٹ آباد کے علاقے لوئر جناح آباد میں جائیداد اور کاروباری معاملات پر باپ اور بیٹے کے درمیان جرگہ کے دوران بیٹے کی فائرنگ سے باپ قتل اور تین افراد زخمی ہو گئے۔
تھانہ میرپور کی حدود لوئر جناح آباد میں گزشتہ شب تقریباً 9 بجے ایک گھر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جہاں براہ خان کے گھر جائیداد اور کاروباری معاملات پر جرگہ جاری تھا کہ اس دوران تلخ کلامی کے بعد مظہر ولد براہ خان نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں براہ خان ولد قلندر خان موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ شہریار ولد براہ خان، شجاع سلیم ولد محمد سلیم سکنہ جناح آباد اور شبیر ولد غلام جیلانی سکنہ میرا میرپور زخمی ہو ئے۔
زخمی شہریار کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف زیر دفعہ 302/324 تعزیراتِ پاکستان کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos