آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی

امام بارگاہ دھماکے میں آئی جی اسلام آباد کا کزن بھی شہید

اسلام آباد کے ترلائی کلاں علاقے میں جمعہ کے روز امام بارگاہ کے گیٹ پر ہونے والے خودکش دھماکے میں متعدد نمازی شہید اور زخمی ہوئے۔ اسلام آباد کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) علی ناصر رضوی کے کزن بھی دہشت گردی کا نشانہ بنے، جو اپنے والدین کے اکلوتے بیٹے تھے۔

جائے وقوعہ پر موجود امام  علامہ بشارت حسین امام نے بتایا کہ آئی جی نے اپنے ہاتھوں سے اپنے عزیز کی میت ایمبولنس میں رکھی اور اہل خانہ کے حوالے کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم پرامن لوگ ہیں اور دہشت گردوں کی سازشیں ناکام بنائیں گے۔

اسلام آباد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ کر زخمیوں کو پمز، پولی کلینک اور دیگر ہسپتالوں میں منتقل کر رہی ہیں، جہاں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ زخمیوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کی نوعیت جانچ کے تحت ہے، اور ابتدائی شواہد سے یہ خودکش حملہ معلوم ہوتا ہے۔

یہ واقعہ جمعہ کی نماز کے وقت پیش آیا، جب امام بارگاہ میں بڑی تعداد میں عبادت کرنے والے موجود تھے، جس کی وجہ سے ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد زیادہ بتائی جا رہی ہے۔ مقامی انتظامیہ نے علاقے کو سیل اور ریسکیو آپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔