عینی شاہدین کے مطابق اسلام آباد کی امام بارگاہ میں دھماکہ عین اس وقت ہوا جب دوسری رکعت کا سجدہ جاری تھا۔
نماز جمعہ کے دوران پہلی رکعت کے بعد فائرنگ کی آواز آئی جب حملہ آور کو مرکزی گیٹ پر روکا گیا تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔
اسلام اباد انتظامیہ نے اب تک 31 افراد کے جاں بحق اور 170 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
مختلف ہسپتالوں میں 15 افراد کو مردہ حالت میں لایا گیا ہے، پمز، پولی کلینک اور سی ڈی اے ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ ہے، اسسٹنٹ کمشنرز کو مختلف ہسپتالوں میں زخمیوں کے علاج و معالجے کی نگرانی کے لیے تعینات کیا گیا ہے، دھماکے کی جگہ کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos