وفاقی دارالحکومت کے ہسپتالوں میں عملے کی چھٹیاں منسوخ۔ مختلف ہسپتالوں میں لائے گئے زخمیوں کی حالت تشویشناک

 

امام بارگاہ میں خود کش حملے کے بعد وفاقی دارالحکومت کے پولی کلینک، پمز اور سی ڈی اے اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔ اسپتالوں کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔

ترجمان پمز کے مطابق ای ڈی پمز کی ہدایت پر مین ایمرجنسی، آرتھوپیڈک، برن سنٹر اور نیورو ڈیپارٹمنٹ مکمل طور پر فعال کر دیے گئے ہیں۔

 

ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرز کو مختلف ہسپتالوں میں زخمیوں کے علاج و معالجے کی نگرانی کے لیے تعینات کیاگیا ہے۔

 

ضلعی انتظامیہ کا بتانا ہے کہ زخمی 23 افراد کو پمز اور 13 کو پولی کلینک اسپتال منتقل کیا گیا۔

 

ذرائع کے مطابق شہر کے مختلف اسپتالوں میں لائے گئے متعدد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔