فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

پولی کلینک اسپتال میں لائے گئے زخمیوں اور جاں بحق افراد کی فہرست جاری

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے علاقے ترلائی میں واقع امام بارگاہ میں نماز/مجلس کے دوران ہونے والے  خودکش حملے میں پولی کلینک اسپتال کی انتظامیہ نے متاثرہ افراد کی ابتدائی فہرست جاری کر دی ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق لائے گئے زخمیوں اور جاں بحق افراد میں سے بیشتر کا تعلق ترلائی اور مضافاتی علاقوں سے ہے۔

اسپتال ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ واقعے میں جاں بحق ہونے والے تین افراد کی شناخت عون عباس ولد غلام اکبر، ڈاکٹر عباس مہدی ولد ناصر، اور ناصر علی ولد محمد عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ تاہم، ایک جاں بحق شخص کی میت تاحال نامعلوم ہے، جس کی شناخت کے لیے پولیس اور اسپتال انتظامیہ کوششیں کر رہی ہے۔

زخمیوں کی فہرست

  • خضر عباس ولد الطاف عزیز

  • عقیل علی ولد مشتاق احمد

  • عقیل عباس ولد اصغر عزیز

  • عباس ولد محمد عباس

  • گوہر علی ولد صابر حسین

  • طاہر محمود ولد محمد اسلم

  • سید غلام مرتضیٰ ولد سید شاہین شاہ

  • انتظار مہدی ولد قربان محمد

  • عقیل بخاری ولد سید مبین حسین

  • سید مرتضیٰ ولد سید زیارت شاہ

  • سید تصور کاظمی ولد سید شبیر کاظمی

 پولی کلینک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ جاں بحق افراد کی میتیں ضروری قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کی جائیں گی۔ پولیس نے نامعلوم شخص کی شناخت کے لیے بائیو میٹرک ریکارڈ طلب کر لیا ہے تاکہ اس کے ورثاء سے رابطہ کیا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔