اسلام آباد: امام بارگاہ میں ہونے والے خود دھماکے کے بعد متاثرین اور مقامی افراد نے حکومت اور سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر شدید سوالات اٹھا دیے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ایک شہری کو اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس نے سیکیورٹی انتظامات کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔
ویڈیو میں موجود شخص نے حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ "تمہارا یہاں کوئی کردار نہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سیکیورٹی اہلکار عوام کے سامنے خود کو اچھا ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن اگر وہ واقعی اپنی ذمے داریاں پوری کر رہے ہوتے تو امام بارگاہوں اور مسجدوں میں بم دھماکے نہ ہوتے۔
شہری کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کو بخوبی علم تھا کہ امام بارگاہوں میں جمعہ کی نماز کے اجتماعات ہوتے ہیں، اس کے باوجود نماز سے پہلے وہاں کوئی سیکیورٹی موجود نہیں تھی ۔
انہوں نے موجودہ حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت عوام کی محافظ نہیں بلکہ ان پر "ظلم و زیادتی” کے لیے بنی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos