فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

بی ایل اے ک کی کارستانی ، حملہ آور افغان نہیں تھا مگر کئی بار افغانستان گیا، طلال چوہدری کا انکشاف

اسلام آباد:  وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی امام بارگاہ میں خودکش حملہ کرنے والے دہشت گرد سے متعلق تفصیلات سامنے آ چکی ہیں، یہ خودکش حملہ آور افغان شہری تو نہیں تھا لیکن اس کے اعضا کے فارنزک کے بعد یہ تفصیلات ملی ہیں کہ وہ کتنی بار افغانستان گیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ اسلام آباد خودکش حملے میں آئی جی اسلام آباد کے فرسٹ کزن بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ اس واقعے میں 31 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہیں۔ 12 منٹ میں ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچنا شروع ہو گئی تھیں اور اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی بھی نافذ کر دی گئی تھی۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی کی حالیہ لہر میں مذہب اور لسانیت کی بنا پر آسان اہداف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

طلال چوہدری کے بقول بوکھلاہٹ کا شکار دہشت گرد مساجد، امام بارگاہوں اور بازاروں جیسے آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

وزیرمملکت داخلہ نے دعویٰ کیا کہ یہ بی ایل اے کی دہشت گردی ہے، یہ دہشت گرد بزدلی کی آخری حدوں کو چھو گئے ہیں، یہ سافٹ ٹارگٹس پر حملہ آور ہوتے ہیں۔

اُن کے بقول بلوچستان میں دہشت گردوں نے حکومت اور ریاستی اداروں کو سرپرائز دینے کی کوشش کی، لیکن اُلٹا اُنھیں بھاری جانی نقصان ہوا۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ جو کچھ مئی میں انڈیا کے ساتھ ہوا، اس کی ’پراکسیز‘ کے ساتھ بھی ایسا ہی ہو گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔