اسلام آباد خودکش دھماکے کے بعد لاہور بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ
اسلام آباد خودکش دھماکے کے بعد لاہور بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

اسلام آباد خودکش دھماکے کے بعد لاہور بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

 

اسلام آباد میں پیش آنے والے خودکش دھماکے کے بعد لاہور بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق شہر میں حساس مقامات کی نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے بتایا ہے کہ امام بارگاہوں، مساجد اور دیگر مذہبی مقامات پر اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ پبلک مقامات، مارکیٹوں اور مصروف شاہراہوں پر سیکیورٹی انتظامات مزید مؤثر بنا دیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نگرانی رکھی جا رہی ہے۔

سی سی پی او نے ہدایات جاری کیں کہ سپروائزری افسران فیلڈ میں موجود رہیں اور سیکیورٹی صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے۔ پولیس ٹیموں کو ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں خصوصی گشت کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیف سٹی اتھارٹی کے کیمرا نیٹ ورک کے ذریعے اہم شاہراہوں اور حساس مقامات کی نگرانی جاری رکھی جائے گی۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوری طور پر 15 یا قریبی پولیس اسٹیشن کو اطلاع دیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں مسجد اور امام بارگاہ میں ہونے والے خودکش دھماکے کے نتیجے میں 31 افراد شہید جبکہ 170 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، جس کے بعد ملک بھر میں سیکیورٹی اقدامات سخت کر دیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔