لاہور: بسنت کے دوران پتنگ بازی اور کٹی ہوئی پتنگیں لوٹنے کے واقعات میں تین افراد ہلاک اور 24 سے زائد شہری زخمی ہو گئے ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق سکھ نہر کے قریب 25 سالہ رشید کو کٹی پتنگ لوٹتے ہوئے بجلی کے کرنٹ نے جاں بحق کر دیا۔
مدینہ کالونی باغبانپورہ میں دو بہنوں کا اکلوتا بھائی، 18 سالہ زین، چھت سے گر کر جاں بحق ہوا۔ اس کے علاوہ 35 سالہ سعد پتنگ بازی کے دوران چھلانگ لگاتے ہوئے گلی میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔
دوسری جانب سبزہ زار میں پتنگ پکڑنے کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک باپ، اس کا چچا اور بھتیجا شدید زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos