جنوبی وزیرستان: لوئر کی تحصیل وادیٔ شکئی اور سانگہ میں خسرہ کے مرض سے ایک بچہ اور ایک بچی جاں بحق ہو گئے ہیں۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق جاں بحق بچی کے والدین ایم آر ایم ویکسینیشن مہم میں حصہ لینے سے انکاری تھے۔ محکمۂ صحت نے بتایا کہ بچوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال میں داخل کرانے کی ہدایت دی گئی تھی۔
تحصیل شکئی میں خسرہ کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور متعلقہ حکام شہریوں کو ویکسینیشن مہم میں بھرپور تعاون کرنے کی ہدایت کر رہے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos