لاہور: شہر میں بسنت کا دوسرا روز جاری ہے، جس میں شہری پتنگ بازی اور پیچھے لڑانے میں مصروف ہیں۔ پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک سے بھی شہری بسنت کے جشن میں شریک ہونے کے لیے لاہور پہنچے ہیں، اور چھتوں پر پُرتکلف دعوتوں کا اہتمام کیا گیا۔ بچے، خواتین اور مرد سب ہی خوشیوں سے کھل اٹھے اور بسنت کے رنگ میں جھوم رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دکان داروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈور اور پتنگیں مہنگی نہ بیچیں۔ شہریوں کو بھی حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی اور کہا گیا کہ پتنگ بازی کے دوران دھاتی تار اور چرخی کا استعمال غیر قانونی ہے۔ انہوں نے بسنت کے دوران بائیک کے بجائے ہر روٹ پر فراہم کردہ مفت ٹرانسپورٹ کے استعمال کو ترجیح دینے کا مشورہ دیا۔
مزید برآں، وزیر اعلیٰ پنجاب نے اسلام آباد کی مسجد میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی اور اس کے پیشِ نظر آج اپنی بسنت کی تمام ذاتی تقریبات منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos