اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں امام بارگاہ کے اندر ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شواہد جمع کر لیے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق تحقیقات کے دوران نیشنل فرانزک ایجنسی اور نادرا کی مدد بھی لی گئی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق حملہ آور نے پہلے فائرنگ کی، راستے میں دو اور ہال کے اندر داخل ہو کر چھ گولیاں چلائیں، جن کے خول جائے وقوع سے حاصل کر لیے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد حملہ آور نے مسجد کے ہال میں جا کر خودکش دھماکا کیا، جس میں تقریباً چار کلو بارودی مواد استعمال ہوا، جس میں بال بیرنگز کی مقدار زیادہ تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں مسجد و امام بارگاہ کے اندر خودکش دھماکے میں 32 افراد شہید اور 170 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ حملہ آور نے نماز جمعہ کے دوران مسجد میں داخلے سے روکنے پر خود کو گیٹ پر اڑا دیا تھا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos