سونے کی قیمتوں میں ایک دن کے وقفے کے بعد ایک بار پھر نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں عالمی اور مقامی دونوں مارکیٹوں میں قیمتیں نئی بلند سطح پر پہنچ گئیں
عالمی بلین مارکیٹ میں ہفتے کے روز سونے کی فی اونس قیمت میں 117 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد سونے کی عالمی قیمت بڑھ کر 4 ہزار 967 ڈالر فی اونس تک جا پہنچی۔
ادھر پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹوں میں کاروباری ہفتے کے آخری روز 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 11 ہزار 700 روپے اضافے کے ساتھ 5 لاکھ 19 ہزار 462 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 10 ہزار 030 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 45 ہزار 354 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی تولہ چاندی 444 روپے مہنگی ہو کر 8 ہزار 269 روپے میں فروخت ہوئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 381 روپے اضافے کے بعد 7 ہزار 089 روپے کی سطح پر آ گئی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos