نااہلی اور بدعنوانی ثابت ہونے پر سینئر سول جج مردان برطرف

نااہلی اور بدعنوانی ثابت ہونے پر سینئر سول جج مردان برطرف

پشاور: پشاور ہائی کورٹ نے سینئر سول جج مردان، اعجاز الحق اعوان کو نااہلی اور بدعنوانی کے الزامات ثابت ہونے پر ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جج اعجاز الحق کے خلاف محکمانہ کارروائی خیبرپختونخوا گورنمنٹ سرونٹس ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن رولز 2011 کے تحت کی گئی۔ پشاور ہائی کورٹ نے شوکاز نوٹس، ذاتی سماعت اور سروس ریکارڈ سمیت کارکردگی رپورٹس کا تفصیلی جائزہ لیا۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے انکوائری میں الزامات ثابت ہونے پر فوری برطرفی کی منظوری دے دی۔ فیصلے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے اور متعلقہ اداروں کو بھی فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔