ترلائی امام بارگاہ بم دھماکا،ایک اورزخمی دم توڑ گیا

اسلام آباد بم دھماکہ: ایک اور زخمی دم توڑ گیا، شہداء کی تعداد 33 ہو گئی

اسلام آباد: ترلائی میں امام بارگاہ و مسجد خدیجۃ الکبریٰ پر گزشتہ روز ہونے والے خودکش حملے میں زخمی ہونے والا ایک اور شخص اسپتال میں دم توڑ گیا، جس کے بعد شہداء کی تعداد بڑھ کر 33 ہو گئی۔

پی ایم ایس اسپتال ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد کل 149 افراد اسپتال لائے گئے تھے، جن میں 28 لاشیں اور 121 زخمی شامل تھے۔

طبی امداد کے بعد زخمیوں کی تعداد 64 رہ گئی ہے، جن میں سے 20 کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 9 افراد آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔

 

زخمیوں کا علاج سرجیکل وارڈ 1 اور سرجیکل وارڈ 4 میں جاری ہے، جبکہ پولی کلینک اسپتال میں مزید 13 زخمی زیر علاج ہیں۔

واضح رہے کہ یہ خودکش دھماکہ امام بارگاہ و مسجد خدیجۃ الکبریٰ میں نماز جمعہ کے دوران پیش آیا تھا، جس نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔