بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کل بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو ایک نیا موسمی سسٹم صوبے میں داخل ہو سکتا ہے، جو بارش اور ژالہ باری کا سبب بنے گا۔
خضدار، چاغی، واشک، سوراب، نوشکی اور مستونگ میں ہلکی بارش متوقع ہے، جبکہ کوئٹہ، پشین، چمن، لورالائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ اور ژوب میں بھی ہلکی بارش کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ گوادر، کیچ، پنجگور، خضدار، قلات اور خاران میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ اور زیارت کے پہاڑی علاقوں میں رات کے وقت ہلکی برف باری ہو سکتی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos