پاکستان میں مکمل اے آئی پر مبنی سولر توانائی نظام کا آغاز

 

پاکستان کی معروف سولر اور توانائی ذخیرہ کرنے والی کمپنی سکائی الیکٹرک نے پاکستان کے پہلے مکمل اے آئی سسٹم کا آغازکردیا۔دس سال مکمل ہونے پر سکائی الیکٹرک ایکس کے تحت روایتی سولر خدمات کی فراہمی سے مصنوعی ذہانت پر مبنی انٹیلجینٹ انرجی ایکوکی نقاب کشائی کی گئی۔اس موقع پر منعقدہ تقریب میں حکومتی نمائندوں، صنعت کے ماہرین، عالمی ٹیکنالوجی شراکت داروں اور طویل عرصے سے وابستہ صارفین نے شرکت کی۔

تقریب میں سکائی الیکٹرک کے روف ٹاپ سولر منصوبوں سے ایک جدید، مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ توانائی نظام تک کے ارتقائی سفر کو اجاگر کیا گیا، جو مصنوعی ذہانت، جدید توانائی ذخیرہ، الیکٹرک گاڑیوں کی سہولت، سائبر سیکیورٹی اور ڈیجیٹل توانائی نظم و نسق کو یکجا کرتا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین اشعرعزیزنے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں سکائی الیکٹرک کا سفر پاکستان کے لیے توانائی کو قابلِ اعتماد، سستا اور ذہین بنانے کے واضح مقصد کے تحت آگے بڑھا ہے۔جو سفر ایک سولر کمپنی کے طور پر شروع ہوا تھا، وہ آج ایک ٹیکنالوجی پر مبنی توانائی پلیٹ فارم میں تبدیل ہو چکا ہے۔ سکائی الیکٹر ک ایکس کے ذریعے ہم صرف بجلی پیدا نہیں کر رہے بلکہ گھروں، کاروباروں اور صنعتوں کو بہتر کنٹرول، مضبوط نظام اور جدید ذہانت فراہم کر رہے ہیں۔

توانائی کے نظام میں بڑھتی ہوئی جدید ٹیکنالوجی کے حوالے سے اشعرعزیزکا کہناتھا کہ سیکیورٹی اب کسی بھی جدید توانائی نظام کا لازمی جزبن چکی ہے۔جیسے جیسے توانائی کے نظام زیادہ جدید اور باہم منسلک ہو رہے ہیں، سیکیورٹی پر سمجھوتے کی کوئی گنجائش نہیں رہتی۔ سکائی الیکٹرک ایکس ایسے مستقبل کی نمائندگی کرتا ہے جہاں اے آئی ، خودکار نظام اور سائبر سیکیورٹی ایک ساتھ کام کرتے ہیں تاکہ ترقی کے ساتھ اعتماد بھی برقرار رہے۔انہوں نے جاپان کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہاں جدید توانائی، محفوظ اے آئی اور مضبوط انفراسٹرکچر پر خاص توجہ دی جا رہی ہے۔دنیا میں، خاص طور پرجاپان میں، یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ ذہانت اور تحفظ کو ایک ساتھ آگے بڑھنا چاہیے۔ سکائی الیکٹرک ایکس پاکستان کو بھی اسی عالمی سمت میں لے جا رہا ہے، جہاں ہم صرف پیروکار نہیں بلکہ نئے معیار قائم کرنے والوں میں شامل ہیں۔

چیف ایگزیکٹوآفیسر شعیب آصف سپرا نے اپنے کلیدی خطاب میں پاکستان کے توانائی مستقبل کے لیے کمپنی کے طویل المدتی وژن پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ توانائی کا مستقبل صرف صاف توانائی تک محدود نہیں بلکہ ایک ذہین نظام پر مبنی ہے۔سکائی الیکٹرک ایکس میں اے آئی خودکار نظام، توانائی ذخیرہ اور گرڈ سے آزادی کو ایک مربوط نظام میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ صرف سولر ٹیکنالوجی میں بہتری نہیں بلکہ پاکستان میں توانائی کے استعمال کے طریقہ کار کی مکمل نئی تعریف ہے۔

بورڈممبر عثمان سیف اللہ خان کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہناتھاکہ توانائی کے حساس نظام میں ذہانت اور تحفظ کا امتزاج وقت کی اہم ضرورت ہے۔

لانچ کے موقع پر سکائی الیکٹرک نے اپنے مختلف پلیٹ فارمز متعارف کروائے جن میںسکائی چیٹ، سکائی ہوم، سکائی بز، سکائی ڈرائیو ،سکائی ویلیو اور سکائی گرڈشامل ہیں۔ یہ تمام پلیٹ فارمز رہائشی، تجارتی، صنعتی، مالیاتی اور بڑے ادارہ جاتی صارفین کی ضروریات کو ایک ہی نظام کے تحت پورا کرنے کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔

سکائی الیکٹرک ایکس کی ایک نمایاں خصوصیت پاکستان کے پہلے اے آئی پاورڈ انرجی ایجنٹ کی شناخت ہے جو فروخت کے بعد خدمات اور نظام کی نگرانی کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اس کے ذریعے صارفین اپنی سروس درخواستیں درج کر سکتے ہیں، نظام کی کارکردگی دیکھ سکتے ہیں اور فوری مدد حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ نظام خود سیکھنے کی صلاحیت کے باعث مسائل کی پیشگی نشاندہی اور بہتر کارکردگی کو یقینی بناتا ہے۔

کمپنی نے اس موقع پر سائبر سیکیورٹی اور ڈیٹا کے تحفظ کو اپنی جدید توانائی حکمتِ عملی کا بنیادی ستون قرار دیا۔ سکائی الیکٹرک ایکس کے نظام جدید حفاظتی طریقہ کار اور محفوظ ڈیجیٹل فریم ورک پر قائم ہیں تاکہ توانائی کا نظام نہ صرف ذہین بلکہ محفوظ بھی رہے۔

تقریب کے دوران، بہاماز ایسوسی ایٹس، جے ایس بینک، اوموڈااینڈجائیکو (نشاط)،ایمپیس(ٹی ڈی کے) اور دیگر شراکت داروں نے اسٹریٹیجک معاہدوں پر دستخط کیے جن سے ملک بھر میں سکائی الیکٹرک کے جدید توانائی حل کو وسعت دینے میں مدد ملے گی۔

۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔