اٹک کے گاؤں خگوانی میں ایک گھر میں گیس لیکیج کے باعث زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں مکان کی چھت منہدم ہو گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے میں چار بچوں سمیت نو افراد زخمی ہوئے۔
واقعے کے فوراً بعد مقامی افراد نے زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال حضرو منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
ریسکیو اداروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں مکمل کر لیں جبکہ واقعے کی وجوہات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos