بسنت کا آخری روز، لاہور کی فضا پتنگوں اور رنگوں سے بھر گئی

بسنت کا آج آخری روز ہے اور لاہور سمیت مختلف علاقوں میں تہوار کی رونقیں عروج پر ہیں۔ بچے، بڑے اور نوجوان پیچ لڑانے اور پتنگیں کاٹنے میں مصروف نظر آ رہے ہیں جبکہ گلیوں اور سڑکوں پر بسنت کے رنگ بکھرے ہوئے ہیں۔

لاہور کی شاہراہوں اور محلوں میں شہری ایک دوسرے کی مزے دار کھانوں سے تواضع کر رہے ہیں اور تہوار کو بھرپور انداز میں منایا جا رہا ہے۔ دیگر شہروں اور بیرونِ ملک سے آنے والے مہمان بھی بسنت کی خوشیوں میں شریک ہیں اور پتنگ بازی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

اس موقع پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے بھی پتنگ اڑائی، جبکہ سیاسی رہنما فواد چودھری نے لاہور میں بسنت مناتے ہوئے اسے حکومت کی جانب سے ایک مثبت اقدام قرار دیا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ بسنت نے نہ صرف شہر کی فضا کو رنگین بنا دیا ہے بلکہ لوگوں کو روزمرہ کی مصروفیات سے ہٹ کر خوشیوں کے لمحات فراہم کیے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔