عطا تارڑ کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے،معافی مانگیں،بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیراطلاعات عطا تارڑ کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عطا تارڑ کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے اور انہیں فوری طور پر معافی مانگنی چاہیے۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ اس وقت دہشت گردی کے خلاف یک زبان ہو کر مذمت کرنا ضروری ہے، ایسے حساس موقع پر وزیر اطلاعات کا بیان قوم کے اتفاق و یکجہتی کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ جنازے اٹھا رہے ہیں اور سوگ منا رہے ہیں، اس لیے قوم کو یکجہتی کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران عطا تارڑ نے دعویٰ کیا تھا کہ ملک میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے پیچھے پی ٹی آئی کا ہاتھ ہے، جس پر پارٹی نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے اور معافی کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔