سرگودھا: لاہور روڈ پر کار ٹکر سے 2 نوجوان جاں بحق، 2 زخمی
کار میں سوار افراد شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد پنڈی بھٹیاں سے سرگودھا واپس جا رہے تھ
February 8, 2026 · قومی
سرگودھا: لاہور روڈ پر تیز رفتار کار کے ٹائر پھٹنے کے باعث بجلی کے پول سے ٹکرانے سے 2 نوجوان جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق کار میں سوار افراد شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد پنڈی بھٹیاں سے سرگودھا واپس جا رہے تھے کہ حادثہ پیش آیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر کے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔