تحریکِ انصاف نے خیبر پختونخوا بھر میں احتجاج، پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔
پی ٹی آئی کے ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری اکرام کھٹانہ کے مطابق پشاور سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں مکمل ہڑتال جاری ہے اور مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پشاور میں ہشت نگری سے چوک یادگار تک پیدل مارچ کیا جائے گا، جس میں ضلعی قیادت، پارٹی کارکنان اور تاجر برادری شریک ہوگی۔ اس مارچ کی قیادت صوبائی صدر جنید اکبر، اراکینِ اسمبلی اور ضلعی قائدین کریں گے۔
اکرام کھٹانہ کا کہنا تھا کہ مارچ کے شرکا چوک یادگار پہنچ کر اجتماع کریں گے جہاں پارٹی رہنما کارکنان سے خطاب کریں گے۔ اسی طرح صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی ضلعی سطح پر احتجاجی مظاہرے ہوں گے، جن کی قیادت متعلقہ ایم این ایز اور ایم پی ایز کریں گے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos