لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بسنت کا وقت بڑھا دیا، اب زندہ دلانِ لاہور کل صبح 5 بجے تک بسنت منا سکتے ہیں۔
اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھاکہ لاہور، پنجاب اور پورے پاکستان میں بسنت کی شاندار تقاریب، جشن، اتحاد اور خوشیوں کو دیکھتے ہوئے، جو 25 سال بعد لوٹی ہیں، مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ بسنت کی تقریبات کا وقت کل صبح 5:00 بجے تک بڑھا دیا گیا ہے، یہ توسیع لاہور کے عوام کے لیے انعام ہے جنہوں نے بسنت کو بھرپور نظم و ضبط کے ساتھ منایا اور تمام حفاظتی ایس او پیز کی ذمہ داری سے پابندی کی۔
لاہور، پنجاب اور پورے پاکستان میں بسنت کی شاندار تقاریب، جشن، اتحاد اور خوشیوں کو دیکھتے ہوئے، جو 25 سال بعد لوٹی ہیں، مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ بسنت کی تقریبات کا وقت کل صبح 5:00 بجے تک بڑھا دیا گیا ہے۔ 🪁
یہ توسیع لاہور کے عوام کے لیے انعام ہے جنہوں نے بسنت کو…
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 8, 2026
انہوں نے مزید لکھا کہ براہِ کرم جشن محفوظ انداز میں جاری رکھیں، بجلی کی تاروں سے دور رہیں، اپنی چھتوں کو محفوظ بنائیں، اور تمام ہدایات پر عمل کریں۔ آئیے اس تاریخی بسنت کو سب کے لیے خوشگوار، محفوظ اور یادگار بنائیں !
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos