کراچی سے لاہور جانے والی مال بردار ٹرین حادثے کا شکار،ٹریک بند

 

کراچی سے لاہور جانے والی مال بردار ٹرین کی 10 بوگیاں ٹریک سے اتر گئی ہیں، جس کے نتیجے میں ریلوے کا اپ اور ڈاؤن ٹریک دونوں بلاک ہو گئے ہیں۔

ڈی ٹی او ریلوے محسن سیال کے مطابق حادثے کے بعد سکھر وگرین لائن ایکسپریس کو روک دیا گیا ہے،

اور روہڑی سے امدادی ٹیمیں موقع پر روانہ کر دی گئی ہیں تاکہ ٹریک کی بحالی ممکن بنائی جا سکے۔ حادثہ محراب پور کے قریب پیش آیا، جہاں این ایل سی کی ٹرین ٹریک سے اتر گئی۔

ذرائع کے مطابق ٹرین کنٹینرز سے لدی ہوئی تھی، جس کی وجہ سے ٹریک کو بھی نقصان پہنچا ہے اور ریلوے انتظامیہ فوری طور پر نقصان کا ازالہ کرنے میں مصروف ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔