اوکاڑہ میں کانسٹیبل کی فائرنگ، ایس ایچ او زخمی، ملزم گرفتار

 

اوکاڑہ میں ایک کانسٹیبل نے فائرنگ کرکے ایس ایچ او ستگھرہ کو زخمی کر دیا۔ واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا، تاہم پولیس نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر اسے گرفتار کر لیا۔

ڈی پی او محمد راشد ہدایت کے مطابق ملزم کو تفتیش کے لیے حوالات میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایس پی انویسٹی گیشن ملک داؤد کی سربراہی میں ایک ٹیم واقعے کے اصل حقائق سامنے لانے کے لیے کام کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایس ایچ او ستگھرہ کے پیٹ میں گولی لگی، جس کے بعد انہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈی پی او نے خود جا کر عیادت کی اور ڈاکٹر سے طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کانسٹیبل عبداللہ کے خلاف اقدام قتل کے الزامات میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ محکمانہ کارروائی بھی جاری ہے۔ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد واقعے کے اصل محرکات اور حقائق سامنے آئیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔