حیدرآباد: ڈی ایس پی لیاقت جسکانی ٹریفک حادثے میں جاں بحق

 

حیدرآباد میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر لیاقت جسکانی ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئے اور موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ ترجمان پولیس کے مطابق ڈی ایس پی کی لاش کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق لیاقت جسکانی اپنی گاڑی میں اکیلے سفر کر رہے تھے جب ان کی گاڑی کو لطیف آباد 12 نمبر پکوڑا اسٹاپ کے قریب حادثہ پیش آیا۔ ترجمان نے بتایا کہ حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں اور یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ حادثہ کس وجہ سے ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔