پاکستان دہشتگردی کے خلاف دنیا کے لیے ڈھال ہے:محسن نقوی

 

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف عالمی سطح پر ایک مضبوط ڈھال کے طور پر کھڑا ہے۔

اسلام آباد میں حالیہ خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اطالوی وزیر داخلہ میٹیو پینٹے ڈوسی اور یورپین کمشنر میگنس برنر نے پاکستانی وزیر داخلہ سے رابطہ کیا اور دہشت گردانہ حملے میں جانی نقصان پر دلی افسوس کا اظہار کیا۔

اطالوی وزیر داخلہ نے کہا کہ المناک واقعہ سن کر انہیں گہرا دکھ ہوا اور اٹلی کی حکومت متاثرین کے ساتھ مکمل ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اٹلی ہر قسم کی دہشت گردی کی سخت مذمت کرتا ہے اور دہشت گردی کے مشترکہ خطرے سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔

یورپین کمشنر میگنس برنر نے بھی متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے لیے دعائیں کیں اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں یورپ پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اظہار یکجہتی پر اطالوی وزیر داخلہ اور یورپین کمشنر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آج دنیا کو دہشت گردی سے محفوظ رکھنے کے لیے عالمی سطح پر مضبوط اقدامات کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔