وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ بڑے طبقے کو بجلی کی قیمت میں 70 فیصد رعایت دینا ریاست کے لیے ممکن نہیں ہے۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ 200 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 90 لاکھ سے بڑھ کر 2 کروڑ 10 لاکھ ہو چکی ہے۔ اویس لغاری نے کہا کہ بعض صاحب حیثیت افراد سولر سسٹم لگا کر خود کو 200 یونٹ سے کم استعمال کرنے والوں میں شامل کر لیتے ہیں، جس کی وجہ سے اتنے بڑے طبقے کو بھاری سبسڈی دینا ریاست کے لیے مشکل ہو جاتا ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ حالیہ صنعتی ریلیف کے تحت وزیراعظم نے کراس سبسڈی کے خاتمے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں صنعتی بجلی کے نرخ اب خطے کے دیگر ممالک کے قریب پہنچ چکے ہیں، اور بنگلادیش میں بجلی 6 سے 7 سینٹ فی یونٹ کے دعوے درست نہیں ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos