ایک تولہ سونا 5300 روپے اضافے کے بعد 5 لاکھ 24 ہزار 762 روپے کا ہوگیا

 

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں فی اونس سونا 53 ڈالر مہنگا ہو کر 5020 ڈالر تک پہنچ گیا۔

پاکستانی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔ ایک تولہ سونا 5300 روپے اضافے کے بعد 5 لاکھ 24 ہزار 762 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونا 4544 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 49 ہزار 898 روپے پر پہنچ گیا۔

چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا، اور ایک تولہ چاندی 346 روپے اضافے کے ساتھ 8615 روپے پر پہنچ گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔