اسلام آباد: نیشنل سائبر کرائم ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے فتنۃ الہندوستان کا بیانیہ پھیلانے والے سرکاری ملازم ظفر اقبال کو گرفتار کر لیا۔
این سی سی آئی اے کے مطابق ملزم ریڈیو پاکستان میں نائب قاصد کے طور پر تعینات تھا۔ اندرونی انکوائری کے بعد اسے ملازمت سے برطرف کیا گیا۔ ملزم نے فیس بک پر کالعدم تنظیم بی ایل اے کی حمایت میں 13 اشتعال انگیز پوسٹس لگائی تھیں۔
حکام نے بتایا کہ ملزم کے خلاف کارروائی پیکا ایکٹ کے تحت کی گئی اور عدالت نے اسے تین روز کے جسمانی ریمانڈ پر بھیجنے کی منظوری دی ہے۔
مزید براں، عدالت نے ملزم کے ڈیجیٹل ڈیوائسز اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے تجزیے کے لیے ضبط کرنے کی اجازت بھی دی ہے۔ حکام کے مطابق ملزم کے دہشت گرد عناصر سے تعلقات کے شبے پر انکوائری کی گئی اور اس پر ریاست مخالف مواد پھیلانے کا الزام ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos