حکومت سے بیک ڈور کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہو رہے، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے واضح کیا ہے کہ حکومت یا کسی اور فریق کے ساتھ بیک ڈور کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہو رہے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ وہ آج سپریم کورٹ آئے تھے جہاں چیف جسٹس کی جانب سے کیسز لگانے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، تاہم تین مقدمات کو کل کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے 8 فروری کی کال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں سختی کی گئی، اس کے باوجود عوام نے پنجاب، بلوچستان، سندھ اور خیبرپختونخوا میں احتجاج اور پہیہ جام ہڑتال میں بھرپور شرکت کی۔ ان کے مطابق احتجاج کا مقصد کاروبار بند کرنا نہیں بلکہ یہ پیغام دینا تھا کہ عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے بانی پی ٹی آئی کی جیل منتقلی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے پھیلائی جانے والی افواہیں درست نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو سیاسی مقدمات میں قید رکھا گیا ہے اور ان کی حراست غیرقانونی ہے۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے علامہ راجہ ناصر عباس اور محمود خان اچکزئی کو مکمل اختیار دے رکھا ہے اور یہ انہی کی صوابدید ہے کہ وہ مذاکرات کریں یا آئندہ کے لیے لائحہ عمل طے کریں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ موجودہ حکمران عوامی حمایت کے بغیر اقتدار میں ہیں اور آسانی سے اپنی نشستیں چھوڑنے والے نہیں۔ ان کے مطابق 8 فروری کو پی ٹی آئی کی 180 نشستیں کم کر کے پہلے 91 اور پھر 75 کر دی گئیں، جبکہ عمر ایوب کی نشست بھی ختم کر دی گئی۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو برسوں میں حکمران عوام کے دلوں میں اپنی ساکھ بہتر بنانے میں ناکام رہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔