فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

ترلائی خودکش حملہ: سیکیورٹی میں غفلت پر ایس ایچ او شہزاد ٹاؤن معطل

اسلام آباد: ترلائی کلاں میں امام بارگاہ قصرِ خدیجہ الکبریٰ پر ہونے والے خودکش حملے کے بعد پولیس کی سنگین غفلت اور ناقص سیکیورٹی انتظامات کا انکشاف ہوا ہے، جس پر اعلیٰ حکام نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ شہزاد ٹاؤن کو عہدے سے معطل کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، مذکورہ امام بارگاہ پولیس کی ‘حساس مقامات’ کی فہرست میں شامل تھی، اس کے باوجود وہاں سیکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات نہیں کیے گئے تھے۔ ابتدائی انکوائری رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایس ایچ او اشفاق وڑائچ کی جانب سے سیکیورٹی پلان پر مکمل عملدرآمد نہیں کرایا گیا، جس کی وجہ سے دہشت گرد اپنے مذموم مقصد میں کامیاب ہوا۔

 واقعے کے فوری بعد پولیس کے اعلیٰ افسران نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور حفاظتی تدابیر کا جائزہ لیا۔ سیکیورٹی میں واضح سقم پائے جانے پر آئی جی اسلام آباد کی ہدایت پر ایس ایچ او اشفاق وڑائچ کو معطل کر کے کلوز ون فائیو (Line Hazir) کر دیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا نظام غیر مؤثر تھا اور نفری کی تعیناتی میں بھی کوتاہی برتی گئی۔ معطل ایس ایچ او کے خلاف مزید محکمانہ کارروائی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ دیگر افسران کے لیے مثال قائم کی جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔