بھاٹی گیٹ واقعہ:عدالت نے گرفتار 5 ملزمان کو صلح کی بنیاد پر رہا کردیا
عدالت نے صلح کی بنیاد پر ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں پچاس پچاس ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کرلیں۔
February 9, 2026 · قومی
لاہور: مقامی عدالت نے بھاٹی گیٹ میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے کے مقدمے میں گرفتار 5 ملزمان کو صلح کی بنیاد پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شفقت عباس نے کیس کی سماعت کی ۔ کمرہ عدالت نے مدعی نے پیش ہوکر بیان دیا کہ ہم ملزمان کے خلاف مزید کارروائی نہیں کرنا چاہتے۔ملزمان کو بری یا مقدمے سے ڈسچارج کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ۔
عدالت نے صلح کی بنیاد پر ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں پچاس پچاس ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کرلیں اور ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ۔ ملزمان میں سلمان یاسین ،عثمان یاسین ،احمد نواز ،اصغر علی سمیت دیگر کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ۔