راولپنڈی کے انڈسٹریل اسٹیٹ روات میں کپڑے و پولیسٹر کی رضائیاں بنانے والی فیکٹری و گودام میں لگنے والی آگ شدت اختیار کرنے کے بعد بے قابو ہوگئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق روات میں قائم کپڑے کی فیکٹری میں لگنے والی آگ کی شدت کے پیش نظر اسلام آباد، واسا اور دیگر اضلاع سے امدادی اداروں کے فائر بریگیڈ کو بھی طلب کرلیاگیا۔
ریسکیو 1122 کی سربراہی میں آگ پر قابو پانے کے لیے فائر فائٹنگ آپریشن مسلسل جاری ہے، پولیسٹر فائبر سمیت آگ پکڑنے والا دیگر میٹریل موجود ہونے کے باعث آگ ریسکیو کو آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
ریسکیو 1122 کے حکام کے مطابق روات انڈسٹریل اسٹیٹ میں ٹیکسٹائل فیکٹری میں شام چار بجے کے قریب اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 راولپنڈی کی دس ایمرجنسی وہیکلز اور فائر ٹینڈر سمیت 30 سے زائد ریسکیو رضاکار موقع پر پہنچے اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کی۔
فیکٹری و گودام میں بڑی مقدار میں آگ پکڑنے والا میڑیل موجود ہونے کے باعث اگ کی شدت زیادہ ہوگئی۔ جس پر ریسکیو 1122 کی شہر سمیت دیگر اضلاع سے مزید وہیکلز اور اسٹاف سمیت اسلام آباد ،واسا اور بحریہ ٹاؤن کے فائر بریگیڈ کو موقع پر طلب کرلیاگیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos