اسلام آباد میں بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا

اسلام آباد میں بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا، مختلف علاقوں میں سردی کی شدت بڑھ گئی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بارش برسنے سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ ادھر ایبٹ آباد، ہری پور اور ملحقہ علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی، جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کندیاں اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا، جس سے بعض نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے۔

بالائی علاقوں میں موسم مزید سرد ہو گیا، نتھیاگلی، ٹھنڈیانی اور دیگر بلند مقامات پر برفباری ہوئی جبکہ ٹھنڈی ہوائیں چلتی رہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور برفباری کا یہ سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔