روات انڈسٹریل ایریا کی فیکٹری میں لگی آگ پر16گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا

شدید آگ کے باعث فیکٹری کی عمارت گرنے کا خطرہ بھی تھا، تاہم بروقت کارروائی کی بدولت کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

               
February 10, 2026 · قومی

 راولپنڈی کے روات انڈسٹریل ایریا کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر 16 گھنٹے کی محنت کے بعد قابو پا لیا گیا ہے اور اب کولنگ کا عمل جاری ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لیے 20 فائر ٹینڈر استعمال کیے گئے۔ شدید آگ کے باعث فیکٹری کی عمارت گرنے کا خطرہ بھی تھا، تاہم بروقت کارروائی کی بدولت کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

فیکٹری میں آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں اور تحقیقات جاری ہیں۔ ڈی سی راولپنڈی نے کہا کہ ریسکیو ٹیموں کی فوری کارروائی کے نتیجے میں صورتحال پر قابو پایا گیا۔